https://goo.gl/2FeSVT
بنکاک: پاکستانی خاتون فرحت آصف کو اقوام متحدہ کے امن اعزاز این پیس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی فرحت آصف کو اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اس اعزاز سے نوازا گیا جس کی تقریب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئی۔ فرحت آصف ایک ادارے کی بانی ہیں جہاں خواتین کو مختلف شعبہ جات کی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ ملک کے سماجی، سیاسی اور معاشی عمل کا حصہ بن سکیں۔

این پیس ایوارڈ جس کا آغاز سنہ 2010 سے کیا گیا تھا، ان افراد کو دیا جاتا ہے جو نہایت نچلی سطح پر امن عامہ اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتے ہیں۔ رواں برس یہ ایوارڈ فرحت آصف کے ساتھ مزید 11 افراد کو دیا گیا جن کا تعلق افغانستان، میانمار، نیپال، انڈونیشیا، سری لنکا اور فلپائن سے ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Women News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Women News, Women Khabrain, Women News, Women Urdu News, اقوام, امن, ایوارڈ, خاتون, خواتین, متحدہ, نام, پاکستانی, کا, کے
No comments:
Post a Comment