https://goo.gl/5tXSRF
پاکستان میں تعینات سابق امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو بےعزت کرنے کی پالیسی کارگر ثابت نہیں ہوگی جب کہ پاکستان کی مدد کے بغیر امریکا افغانستان میں بے بس ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمزمیں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں پاکستان میں تعینات سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون روکنا غلط اقدام ہے کیوں کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں امریکی فوج ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہوگی اور ایسے میں افغانستان میں امریکی فوج کے لئے خطرات برقرار رہیں گے۔
رچرڈ اولسن نے ٹرمپ کے غیرذمہ دارانہ فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جارحانہ حکمت عملی زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گی اور پاکستان کو بےعزت کرنے کی پالیسی کارگرثابت نہیں ہوگی جب کہ بہتر حکمت عملی کا تقاضہ ہے کہ امریکا اپنا مؤقف براہ راست اعلیٰ سطح یا پرائیویٹ طریقے سے پاکستانی حکام تک پہنچائے، ایک ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دینا یا امداد بند کردینے سے مستقبل میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔
سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں پاکستان کا امریکی فیصلے پر اس طرح کا ردعمل یقینی تھا جب کہ امریکا کو افغان مسئلے کا حل صرف سیاسی طریقے سے تلاش کرنا چاہیے اور پاکستان کا جواب یہی ہوگا کہ طالبان سے بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔
واضح رہے کہ رچرڈ اولسن 2012 سے 2015 تک پاکستان میں بحیثیت امریکی سفیر خدمات انجام دیتے رہے جب کہ 2015 اور 2016 کے دوران انہوں نے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے بھی کام کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Wednesday, 10 January 2018
پاکستان کی مدد کے بغیر امریکا افغانستان میں بے بس ہے: رچرڈ اولسن
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment