Wednesday, 10 January 2018

فیس بک اس سال کیاکرنیوالی ہے؟بانی کے اعلان نے ہلچل مچادی

https://goo.gl/4FX8ZQ
لندن(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں سوشل میڈیا سائٹ فیس بک جس تیزی سے مقبول ہورہی ہے اسی تیزی سے جعلی خبروں نے بھی اس کی مقبولیت کو متاثر کیا ہے تاہم اب فیس بک نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے 2018 کو اہم سال قرار دیا ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 2018 فیس بک سے جعلی خبروں کے خاتمے

کاسال ہوگا۔ جعلی خبروں کی روک تھام اور نفرت کے پرچار کو روکنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے جعلی خبروں کی روک تھام اور اس پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اپنی پالیسیز کے نفاذ میں بہت سی غلطیاں کیں۔مارک زکربرگ نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ 2018 کو ذاتی اصلاح کا سال بنانا چاہیں گے جس میں فیس بک کا غلط استعمال اور جعلی خبریں روکنے کے لئے واضح پالیسی دیں گے۔مارک نے کہا کہ دنیا بہت تقسیم اور پریشان ہے اور اس صورتحال میں فیس بک کو بہت کچھ کرنا ہے تاکہ دنیا کو نفرت اور محرومیوں سے نکالا جاسکے۔فیس بک کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم کو ان لوگوں کے لئے مفید بنانا ہے جو اپنا بہت سا قیمتی وقت یہاں صرف کرتے ہیں
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...