Sunday, 21 January 2018

بورے والا کے نواحی علا قہ کچی پکی کے قریب کھجی والا میں سات سالہ بچے کی نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی کر دی گئی

https://goo.gl/6LeCNY
بورے والا(نیو زڈیسک ) بورے والا کے نواحی علا قہ کچی پکی کے قریب کھجی والا میں سات سالہ بچے کی نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی کر دی گئی۔قاسم ساکن کھجی والا کے سات سالہ بیٹے وقاص کی شادی وٹہ سٹہ کے تحت اپنی 16 سا لہ کزن کے ساتھ ہوئی ۔ اس غیر قانونی شادی کو رکوانے کے لئے مقا می پولیس کو اطلاع کی گئی مگر اہلکاروں نے

مصروفیات زیادہ ہونے کا بہانہ بنا لیا ۔ ذرائع کے مطابق قاسم ساکن کھجی والا کے سات بیٹے وقاص کی شادی وٹہ سٹہ کے تحت اپنی 16سالہ کزن کیساتھ کی گئی ، مقامی لوگوں نے کمسنی پر شور مچایا لیکن لڑکی اور لڑکے خاندان والوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ، پولیس کو شکایت کرنے پر پولیس نے فرار کی راہ اختیار کر لی ۔متعلقہ تھانے کے اہلکاروں نے بہانہ بنا دیا کہ کام کی زیادتی بہت ہے اس لیے کوئی نہیں آسکے گا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...