Friday, 19 January 2018

بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کیخلاف فوجی کارروائیوں میں تیزی لانے کی دھمکی

https://goo.gl/S1MYtu

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کو دبانے اور پاکستان پر دباؤ بڑھانے کیلئے فوجی کارروائیوں میں تیزی لانے کی دھمکی دی ہے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جنرل بپن راوت نے کہا کہ وہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لئے فوجی کارروائیوں میں تیزی لانے کے حامی ہیں تاکہ بقول ان کے سرحد پار دہشت گردی کو روکا جا سکے۔


انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن لانے کیلئے فوجی کارروائیوں کیساتھ ساتھ سیاسی سطح پر بھی کوششیں کی جانی چاہئیں۔جنرل راوت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارت کی مسلح فورسز کو جوں کا توں حالت میں نہیں رہنا چاہئے اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی اور حربے استعمال کرنے چاہئیں۔ بھارت مقبوضہ علاقے میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔ وادی کشمیر میں اندھا دھند قتل عام، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور نہتے کشمیری نوجوانوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال انہیں بھارتی قبضے کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہروں سے نہیں روک سکے گا۔اس سے پہلے جمعے کو بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ ان کی فوج پاکستان کے جوہری دھوکے سے نمٹنے اور اگر حکومت کہے تو سرحدپار کر کے کارروائی کرنے کیلئے تیار ہے۔پاکستان نے بھارتی فوج کے سربراہ کی دھمکی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔


پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جنرل راوت کا بیان ایک فوجی سربراہ کو زیب نہیں دیتا۔ بھارتی فوج کے سربراہ کے جوہری دھوکے کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اگربھارت نے پاکستان کے عزم کو آزمایا تو جنرل راوت کا شک دور کیا جائیگا۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...