https://goo.gl/gtGxjA
ٹوکیو: جاپانی ماہرین نے انسانی حسن اور خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل آئی لیشز ’لائٹوں والی پلکیں‘ متعارف کروادیں۔ تفصیلات کے مطابق انسان اپنے حسن اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے یا پھر اُسے بڑھانے کے لیے مختلف حربے ، ٹوٹکے اور میک اپ کا استعمال کرتا ہے تاہم جدید سائنسی دور کے حساب سے اب جاپانی ماہرین نے ڈیجیٹل پلکیں بھی متعارف کروادیں۔ جاپان میں منعقد ہونے والی سالانہ کانفرنس کے دوران ہلکے سبز رنگ کی پلکیں پیش کی گئیں جن پر چھوٹے چھوٹے بلب لگائے گئے تھے، یہ آئی لیشز آنکھ کے اوپر باآسانی لگائی جاسکتی ہیں۔
رتشمے کان یونیورسٹی میں تیار کی جانے والی ڈیجیٹل پلکوں کو ’وائرلس پاؤر فیڈنگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ لاس ویگاس میں پہلی بار ان پلکوں کو پلاسٹک کی گڑیا کی آنکھوں کے اوپر لگا کردکھایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل ای ڈی لائٹوں کو ترتیب دے کر بنائی جانے والی پلکیں خاص طور پر شوبز شخصیات، ڈانسرزاور گلوکاروں کے لیے تیار کی گئیں ہیں تاکہ وہ نجی پروگراموں میں پہن کر مزید خوبصورت نظر آئیں۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پلکوں کی تیاری کے وقت ڈاکٹرز سے مشورہ لیا گیا تاکہ یہ نقصان دہ نہ ہوں، ڈاکٹر کی تجویز کے عین مطابق ان کی لمبائی ساڑھے تین سینٹی میٹر رکھی گئی ہے جبکہ لائٹوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فرق ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پلکیں آئندہ چند ماہ عام صارفین کو فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔ دوسری جانب ماہر امراض چشم نے خبردار کیا ہے کہ ان پلکوں کا زیادہ استعمال کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے لہذا انہیں ہرتھوڑی بعد اتار کر رکھیں تاکہ آنکھ کے اندرونی حصے کو آرام مل سکے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, بڑا, تیار, سائنس و ٹیکنالوجی, ماہرین, پلکیں, ڈیجٹل, کا, کارنامہ
Saturday, 13 January 2018
ماہرین کا بڑا کارنامہ، ڈیجٹل پلکیں تیار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment