https://goo.gl/TGTn97
کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی آئی سروے کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ ملک میں کاروبار کرنے کے لیے مثبت ماحول موجود ہے اس لیے سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان کی مشترکہ کاوش سے تیار کیے جانے والے منصوبے سی پیک کا آغاز ہونے کے بعد ملک کی معاشی صورتحال نہ صرف بہتر ہوئی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 2017 میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ا مکانات کے حوالے سروے کے نتائج وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کیے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پیش کیے جانے والے سروے میں مثبت تاثر ات کو خوش آئند قرار دیا اور اسے سرمایہ کاروں کے اعتماد کا عکاس قرار دیا۔
شاہد خاقان عباسی نے سروے کے نتائج پر کہا کہ او آئی سی سی آئی کے سروے کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ ملک میں کاروبار کرنے کا نہایت مثبت ماحول موجود ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے ممبران سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہیں جو ملکی معیشت کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے صدر خالد منصور نے وزیرِ اعظم کو بتایاکہ سروے کے 75 فیصد شرکاء پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جبکہ چند ممبران نے ملک میں نئی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق خدشات کا بھی اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’مثبت حقائق کے برخلاف ملک کا منفی تصور، ورلڈ بینک کے ایز آف ڈوئنگ بزنس کی کم درجہ بندی، پالیسیوں پر عمل درآمد خاص طورپر ٹیکسیشن پالیسیاں، ہر سال 3سے 4 فیصد سپرٹیکس، ٹیکس ریفنڈ میں تاخیر کے مسائل کچھ سرمایہ کاروں کے تحفظات کو بڑھا رہے ہیں‘۔
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے ممبران نے سی پیک پروجیکٹ کو ملک کیلئے نہایت مثبت اور گیم چینجر قراردیاہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اعتماد, بدولت, بزنس, خاقان, سرمایہ, شاہد, ماحول, مثبت, پاکستان, پر, کا, کاروں, کی, ہے
Saturday, 13 January 2018
سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد مثبت ماحول کی بدولت ہے، شاہد خاقان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment