Saturday, 6 January 2018

شہباز شریف نے امریکیوں سے کہا نواز شریف اور مجھے تیسری باری دلا دیں، عمران خان

https://goo.gl/4qcBP3
امریکا 16 سال کی جنگ میں ناکام ہوا اب پاکستان پر بوجھ ڈال رہا ہے، امریکا جو کچھ کر رہا ہے، اس کا ذمہ دار سیاسی ایلیٹ ہے، ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم نے قربانیاں دیں لیکن امریکا برا بھلا کہہ رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے امریکا 16 سال کی جنگ میں ناکام ہوا، اب پاکستان پر بوجھ ڈال رہا ہے، ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم نے قربانیاں دیں لیکن امریکا برا بھلا کہہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا امریکا جو کچھ کر رہا ہے، اس کا ذمہ دار سیاسی ایلیٹ ہے۔




چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے لیڈر خود ہی ملک کو بدنام کہہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا شہباز شریف نے امریکی حکام سے کہا، نواز شریف اور مجھے تیسری باری دلا دو، نوازشریف اور رانا ثناء اللہ نے انتہاپسند گروپوں کو پال رکھا ہے۔ عمران خان نے کہا پنجاب میں گورنر راج کے دوران شہباز شریف نے امریکی حکام سے کہا، حکومت بحال کرا دو، شہباز شریف نے امریکی حکام سے کہا، پاکستانی شلوار قمیض پہنتا ہوں، میں آپ کی طرح سوٹ پہنتا ہوں۔


عمران خان نے مزید کہا نواز شریف نے امریکیوں سے کہا "میں آپ کا بیسٹ فرینڈ" ہوں، ظاہر ہوگیا کہ ختم نبوت شق میں ردوبدل کس کو خوش کرنے کیلئے کی۔ انہوں نے کہا فضل الرحمان نے امریکی سفیر سے ووٹ بیچنے کی بات کی، سیاسی ایلیٹ نے ہماری عزت نفس کو ختم کر دیا، ہم اسی قوم سے پیسہ اکھٹا کر کے امریکا کو بتائیں گے، ہم عزت دار قوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کل کہا انتخابات شفاف نہیں ہوتے، وزیر خارجہ امریکا میں کہتے ہیں اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے کہا افغانستان میں امن کے سب سے زیادہ خواہاں ہیں، ہم نے امریکیوں کے کہنے پر اپنے قبائلی علاقے تباہ کر دیئے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, امریکیوں, اور, باری, تیسری, خان, دلا, دیں, سے, شریف, شہباز, عمران, مجھے, نواز, نے, پاکستان, کہا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...