https://goo.gl/cwqFBU
ممبئی: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور دیگر فنکاروں نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ تصویر بنوائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی تو بھارتی مسلمان اداکاروں سے سخت ناراض ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم یینجمن نیتن یاہو نے بھارت کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا اس دوران انہوں نے حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے لیے حکومت کی جانب سے تاج محل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بالی ووڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی، نیتن یاہو نے امیتابھ بچن اُن کے صاحبزادے ابیشیک اور بہو ایشوریا رائے سے ملاقات کی۔
تقریب میں دیگر اداکاروں اور فلم سازوں سمیت پروڈیوسرز نے بھی شرکت کی اور اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بنوائیں، نیتن یاہو نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی اور اُسے بھارت اسرائیل کی ’عظیم دوستی‘ کی علامت قرار دیا۔
فلمساز کرن جوہر، امتیاز علی، رندھیر کپور، ووک اوبرائے اور سبھاش گھئی سمیت کئی بالی ووڈ اداکار شامل تھے۔
بھارتی مسلمانوں نے جب اداکاروں کی اسرائیلی وزیراعظم سے اتنی قربت دیکھی تو وہ غصے سے پھٹ پڑے اور انہوں نے مذکورہ فنکاروں کے خلاف سخت احتجاج کیا، کچھ صارفین نے آئندہ فلموں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, اسرائیلی, اسٹارز, بالی, تصاویر, ساتھ, سیخ, شوبز, مسلمان, وزیراعظم, ووڈ, پا, کی, کے
Sunday, 21 January 2018
اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ بالی ووڈ اسٹارز کی تصاویر، مسلمان سیخ پا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment