Monday, 15 January 2018

عمران خان کی گھٹیا سیاست پر قوم انہیں معاف نہیں کریگی، عائشہ گلالئی

https://goo.gl/KHX6K1
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے گھٹیا ٹرینڈ اور سیاست پر قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی،میرے بیان کو کٹ پیسٹ کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔عائشہ گلالئی نے چند روز قبل اپنے ویڈیو بیان کی

وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ۔میں نے کہا کہ میرے والد صاحب نے کہا تھا کہ عمران خان خانہ بدوش ہیں اور ان سے بہت خوف کھاتے ہیں اگر دونوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا جائے تو عمران خان دو منٹ میں رونا شروع کردیں گے ، میں نے بیان میں اپنے والد صاحب کی بات دہرائی تھی۔۔تاہم نئی ویڈیو بیان میں عائشہ گلالئی نے عمران خان پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں بہادری کے قصے سناتے ہیں لیکن وہ بزدل شخص ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گھٹیا ٹرینڈ اور سیاسی کلچر پر قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی جب کہ ایسا گندا اور جھوٹا شخص کبھی تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملے گا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان اس قوم کی بیٹی کی عزت اچھلانے کی کوشش کر رہے ہیں جس نے انہیں ووٹ دیا، میں ڈرنے والی نہیں، ہمیں اپنی اخلاقیات کا پتا ہے، اس قسم کے اقدامات سے ڈر نہیں سکتے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...