https://goo.gl/dG9rZj
زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ زینب کو اس کے والدین سے ملوانے کا کہہ کرساتھ لے گیا تھا، وہ باربار پوچھتی رہی ہم کہاں جارہےہیں.
تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو موصول ہوگئی ہے جس میں وہ تفتیشی افسران کے سوالات کے جواب دے رہا ہے.اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ زینب کو بہانہ بنا کراپنےساتھ لے گیا تھا۔
تفتیشی افسران نے سوال کیا کہ کسی نے ایک دفعہ بھی نہیں پوچھا کہ کہاںجارہے ہو؟ جواب میں ملزم نے کہا کہ زینب باربارپوچھتی رہی کہاں جار ہے ہیں۔ جواب میں زینب سے کہا کہ ہم راستہ بھول گئے ہیں.
سفاک قاتل نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ زینب کواس کےوالدین سےملوانے کا بہانہ بنا کر ساتھ لے گیا تھا، راستےمیں دکان پر کچھ لوگ نظرآئے، تو واپس آگیا، زینب کو کہا اندھیرا ہے، دوسرے راستےسے چلتے ہیں، پھر زینب کودوسرے راستےسے لےکر گیا.
واضح رہے کہ آج ننھی زینب کے سفاک قاتل عمران علی کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا. پولیس نے عدالت سے 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی. انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم عمران کوچودہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا.
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اعترافی, باربار, بیان, جارہےہیں, رہی, زینب, ملزم, پاکستان, پوچھتی, کا, کہاں, ہم
No comments:
Post a Comment