https://goo.gl/uPsudJ
نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ ہونے والے ہولناک حادثے اور لرزہ خیز قتل پر آنسونہ روک سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔ قصور کی 7 سالہ ننھی معصول پھول جیسی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے عوام کے ساتھ پاکستانی سیاستدان اور شوبز ستاروں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھدیا۔ آج پاکستان کے نامور فنکاروں ماہرہ خان، صباقمر، شہزاد رائے سمیت پورا پاکستان ننھی زینب کے لیے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
پاک بھارت کی نامور اداکارہ صبا قمر زینب کے ساتھ ہوئی درندگی پر اپنے آنسو نہ روک سکیں اور اس کی تکلیف اور درد کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔ حال ہی میں ایک شو کے دوران صبا قمر نے ننھی زینب کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ زینب کے ساتھ ہونے والا دلخراش واقعہ آپ میں سے کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، کیوں لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ ایسا تو ہوتا رہتا ہے یہ تو چلتا رہے گا۔
صبا قمر نے روتے ہوئے کہا یہ کیوں چلتا رہے گایہ سب کچھ ختم کیوں نہیں ہورہا۔انہوں نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ ہم کسی کی مددکا انتظار کریں اپنے لیے خود اٹھیں اور اپنے آس پاس دیکھیں اگر کچھ غلط ہورہا ہے تو اس کے خلاف ایکشن لیں۔ اگر کسی خاتون کو اس کا شوہر ماررہا ہے اور لوگ یہ کہہ کر خاموش ہوجاتے ہیں کہ یہ ان کا اپنا نجی معاملہ ہے تو یہ نجی معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے خواتین سے بھی اپیل کی کہ اپنی بچیوں کو انہیں پریشان کرنے اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانا سیکھائیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Saturday, 13 January 2018
زینب قتل پر صبا قمر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment