Saturday, 13 January 2018

میری شادی ناکام ہونے کی وجہ یہ ہے ریحام خان نے پہلی مرتبہ اپنی غلطی مانتے ہوئے ایسی وجہ بتا دی سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

https://goo.gl/L7tLpv
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان قدرت سے لطف اندوز ہونے کیلئے دیوسائی پہنچ گئیں جو کہ ایک انتہائی خوبصورت وادی ہے جہاں وہ مقامی لوگوں سے ملاقا ت کر رہیں اور اپنے اس دورے کو خوب انجوائے کر رہی ہیں.

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے دیوسائی پہنچ کر ایک ڈھابے پر گئیں جہاں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے چائے بنا کر پیش کی ،اس موقع پر وہ انتہائی خوشگوار موڈ میں تھیں اور انہوں نے اسی موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مجھے چائے بنانی نہیں آتی ،شادی ناکام ہونے کی وجہ یہ ہے ۔ریحام خان کو مقامی زبان بھی نہیں آتی تھی اس لیے وہاں موجودایک شخص نے انہیں انگریزی میں دیگر مقامیوں کی گفتگو سمجھانے کی کوشش کی اور ریحام خان ان کے ساتھ گھل مل گئیں ۔
اس سے قبل ریحام خان نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ خود گاڑی ڈرائیو کر رہی ہیں ، ریحام خان کا کہنا تھا کہ دیوسائی یہاں کے خوبصورت پھولوں کی وجہ سے مشہور ہے، یہاں پر پھولوں کی 400سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں ، مجھ سے کسی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ دیوسائی میں چھٹیاں میرے ساتھ گزارے گا ، مگر اکثر پاکستانی وعدے پورے نہیں ہوتے تو اس لئے میں خود اکیلے میں چھٹیا ں منانے دیوسائی آگئی ہوں۔

انہوں نے لڑکیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیو! اپنے خواب خود پورے کرو۔ ویڈیو کے دوران ریحام خان نے یہ نہیں بتایا کہ کس نے ان کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیوں میں دیوسائی کی سیر کا وعدہ کیا تھا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...