https://goo.gl/9RFh96
بہاولپور:پولیس نےدو سال سے کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑنے والے بہادر بچے کی ڈالفن فورس کے موٹر سائیکل پر سواری کی خواہش کو پورا کردیا ۔
پانچ سال کا محمد علی گزشتہ دو سال سے بلڈ کینسر جیسے موذی مرض کے سامنے بہادری کی مثال بنے ہوئے ہے ۔ اپنی بیماری کی وجہ سے گھر میں ہی پڑھائی کا شوق پورا کر رہا ہے۔
محمد علی نے اپنے والدین سے ڈالفن فورس کے موٹر سائیکل پر سیر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تو والدین نے بچے کی درخواست ڈالفن فورس کو بتائی جس پر انچارج نے ڈی پی او بہاولپور سے بچے کی خواہش پوری کرنے کے لیے فوری اجازت لی۔
ڈالفن فورس پولیس کے موٹر سائیکل پر سیر کر کے محمد علی کی خوشی دیدنی تھی ، ڈالفن والوں نے بچے کی خوشی میں مزید اضافہ کرنے کے لیے اسے غبارے اور مٹھائی کا تحفہ بھی دیا۔
ڈالفن فورس کے اچھے برتاؤ سے متاثر ہو کر محمد علی نے بھی بڑے ہو کر ڈالفن فورس کی طرح پولیس مین بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, News, Pakistan Health News, Pakistani News, Samaa, Top Health News, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, بلڈ, خواہش, صحت, مبتلابچے, پوری, کردی, کی, کینسرمیں, گئی
Monday, 29 January 2018
بلڈ کینسرمیں مبتلابچے کی خواہش پوری کردی گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment