Wednesday, 10 January 2018

بھارت کاوجود خطر ے میں ،بھارت کا اہم ترین ایٹمی ہتھیار ناکارہ ہو گیا

https://goo.gl/hv7jaQ



نئی دیلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی واحد ایٹمی آبدوز عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے خراب ہوگئی اور گزشتہ 10 ماہ سے غیر فعال کھڑی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین نیوی کی واحد روسی ساختہ جوہری آبدوز ’آئی این ایس اریہانت‘ کو عملے کی غفلت کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔بھارتی وزارت دفاع نے میڈیا


رپورٹ پرتبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے جبکہ بحریہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری آبدوز کوعملے کی لاپرواہی سے نقصان ہوا، آبدوز بندرگاہ پرموجود تھی کہ اس دوران عملے کی غفلت کے باعث اس کا ایک دروازہ کھلا رہ گیا جس سے پانی آبدوز کے اندر داخل ہوگیا اور اسے شدید نقصان پہنچا جس کی مرمت کا کام گزشتہ دس ماہ سے جاری ہے۔ اس آبدوز کو ایڈوانس ٹیکنالوجی ویسل پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق نیوی کی غفلت کا ایک اور واقعہ پہلے بھی پیش آیا تھا جب آبدوز ’آئی این ایس چکرہ‘ کے نچلے حصے میں نصب تارپیڈو ٹیوبز بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ اس سےقبل جوہری ہتھیار لے جانے والے بھارت کے “نربھے” کروز میزائل کا چوتھی مرتبہ تجربہ ناکام ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ہدف کو زمین سے فضا میں ایک ہزار کلو میٹر کی دوری پر نشانہ بنانے والے نربھے میزائل کا ایک مرتبہ پھر تجربہ ناکام ہوگیا جب کہ اس سےقبل “نربھے” میزائل کے تین تجربات ناکام ہوچکے ہیں۔ سوپر سونک نربھے میزائل کا پہلا تجربہ مارچ 2013 میں کیا گیا لیکن وہ کامیابی کے بنیادی خطوط پر پوری طرح نہ اترسکا جس کے بعد 2014 میں اس کے تجربات کئے گئے جس میں کسی حد تک کامیابی حاصل ہوئی لیکن مجموعی طور پر میزائل تجربہ ناکام رہا اور اب ایک مرتبہ پھر میزائل کا تجربہ مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہا۔بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے نربھے کروز میزال کو فضا میں بھیجا گیا جو اڑان کے 2 منٹ بعد ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب کہ کروز میزائل نچلی پرواز کر رہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے لینڈ اٹیک کروز میزائل “بابر” کے مقابلے میں نربھے میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا تاہم بھارتی سائنسدانوں کو اس میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے جب کہ بھارت نے روس کے تعاون سے سپرسونک براہموس کروس میزائل بنا رکھا ہے جو صرف 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ ) بھارت کی واحد ایٹمی آبدوز عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے خراب ہوگئی اور گزشتہ 10 ماہ سے غیر فعال کھڑی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین نیوی کی واحد روسی ساختہ جوہری آبدوز ’آئی این ایس اریہانت‘ کو عملے کی غفلت کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے جس کیمرمت کا کام جاری ہے۔بھارتی وزارت دفاع نے میڈیا رپورٹ پرتبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے۔



 
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...