Thursday, 25 January 2018

فیس بک جمہوریت پر غلط اثرات مرتب کررہی ہے، انتظامیہ کا اعتراف

https://goo.gl/t69D3v

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے عہدیدار نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ فیس بک کی وجہ سے جمہوریت پر غلط اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کا شمار سماجی رابطے کی اُن ویب سائٹس میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں اور وہ ہمہ وقت اپنے آئی ڈیز سے اپنے خیالات شیئر کرتے رہتے ہیں۔


ایک سال قبل ہونے والے امریکی انتخابات کے بعد فیس بک پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے قدغن لگانے کی کوشش کی گئی تھی جس میں وائٹ ہاؤس نے الزام عائد کیا تھا کہ صدارتی انتخابات کے نتائج میں فیس بک کا بہت عمل دخل رہا جبکہ مارک زکر برگ ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کرچکے تھے۔ فیس بک کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر ایک بلاگ پوسٹ کیا گیا جس میں اُن کے عہدیدار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ’سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ جمہوریت پر غلط اثرات مرتب کررہی ہے‘۔


ٹیم کے سربراہ سمت چکرورتی نے اعتراف کیا کہ ’2016 میں فیس بک میں کام کرنے والوں نے اس بات کو سمجھنے میں بہت زیادہ دیر کردی تھی کہ ہمارے پلیٹ فارم کو مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کے باعث معاشرے پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں‘۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ فیس بک ایسا پلیٹ فارم بن جائے جہاں پر عالمی سیاست کے منفی اثرات مرتب نہ ہوں اور ہر صارف اخلاقی اقدار میں رہتے ہوئے اپنے آئی ڈی کو استعمال کرے‘۔


سمت چکرورتی کا کہناتھا کہ ’ہمیں اپنے اردگرد رہنے والوں کو یہ سمجھانےکی اشد ضرورت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو کس طریقے سے استعمال کیا جائے اور اسے کس طرح اعتبار کے قابل بنایا جائے‘۔ واضح رہے کہ فیس بک کے بانی نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ آئندہ جعلی خبریں پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے کیونکہ غلط خبروں کی وجہ سے معاشرے میں انتشار پھیل رہا ہے۔


Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...