https://goo.gl/e13W2w
وڈیو کلپ میں لڑکی کو پیشہ ورانہ انداز سے فٹبال کو اپنے دونوں پاؤں پر باری باری اچھالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والے ایک وڈیو کلپ میں برقع اور نقاب میں ملبوس ایک سعودی نوجوان لڑکی نے فٹبال کے ساتھ اپنی مہارت کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران لڑکی نے اعلی ترین مہارت کے ساتھ فٹبال کو زمین پر گرنے نہیں دیا۔
اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر سعودی حلقوں کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی ہے جنہوں نے لڑکی کی مہارت پر اپنی تعجب کا اظہار کیا ہے اور مملکت میں اسپورٹس اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سعودی لڑکی کو خواتین کی ٹیم میں شامل کیا جائے۔ لوگوں نے اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ یہ وڈیو اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ سعودی لڑکیاں اپنی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے تمام تر برتری کے ساتھ کھیلوں میں شریک ہونے کی قدرت رکھتی ہیں۔ وڈیو میں سعودی لڑکی نے طویل برقع اور نقاب پہن رکھا ہے۔ اس موقع پر اُس کے اہل خانہ میں شامل مرد ، خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment