Thursday, 25 January 2018

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستا ہوگیا

https://goo.gl/1oAstT
اسلا م آ با د (نیوزڈیسک) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں منگل کوفی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق منگل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس

سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1334ڈالرسے بڑھ کر1337ڈالر ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت57000روپے سسے گھٹ کر56800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت48857روپے سے گھٹ کر48685روپے ہوگئی۔منگل کو فی تولہ چاندی کی قیمت 820روپی پرمستحکم رہی۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...