Monday, 8 January 2018

کرینہ کپور یونیورسٹی کے طالب علموں کو لیکچر دیں گی

https://goo.gl/q4ZF9Z
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور برطانوی یونیورسٹی میں طالب علموں کی معاشرے میں اہمیت پر لیکچر دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور کو بالی ووڈ انڈسٹری کی ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے ہر قسم کا کردار بخوبی نبھایا اور اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے، علاوہ ازیں وہ نجی زندگی میں بھی اپنے حسن اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتی رہتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے جم جوائن کیا جہاں انہوں نے سخت ورزش کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو قابو کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو برطانیہ کی یونیورسٹی ’درھم‘ نے لیکچر دینے کی دعوت دی ہے، وہ سالانہ تقریب میں طالب علموں کی معاشرے میں اہمیت پر خطاب کریں گی۔

کرینہ کپور طالب علموں کو معاشرے میں اپنا آپ منوانے اور کامیاب زندگی گزارنے کے طریقے بتائیں گی، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور خواتین کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد بھی کررہی ہیں، اس ضمن میں انہوں نے مختلف فلموں میں ایسے کردار ادا کیے جو خواتین کے ساتھ ہونے والی معاشرتی زیادتیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ سونم کپور، سوریا بخشر، سمت ویاس بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم رواں برس 18 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, دیں, شوبز, طالب, علموں, لیکچر, کرینہ, کو, کپور, کے, گی, یونیورسٹی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...