https://goo.gl/aLvYA2
لاس اینجلس(نیوزڈیسک): ہلدی قدرت کا انمول تحفہ ہے اور اس کی ایک اور زبردست خاصیت دریافت ہوئی ہے کہ یہ یادداشت کو بہت قوت دیتی ہے اور ڈپریشن کو دور کرنے میں مددگارثابت ہوتی ہے۔امریکن جرنل آف جیرائٹرک سائیکاٹری میں ہلدی سے متعلق شائع ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہلدی دماغ کے لیے انتہائی بہترین ہے جب کہ اس کے دیگر
بہت سے فوائد ہیں ۔ماہرین کے مطابق ہلدی یادداشت کو 30 فیصد تک بہتر کرتی ہے اور دماغ میں جمع ہونے والے مضر پروٹین کو کم کرکے ڈپریشن کو بھی دور کرتی ہے، ماہرین اس مضر پروٹین کو الزائیمر اور دیگر کئی امراض کی وجہ بھی بتاتے ہیں۔ہلدی کو گہری پیلی رنگت دینے والا ایک جادوئی مرکب ، سرکیومن اس میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے، اس سے قبل یہ کولیسٹرول گھٹانے، سرطانی رسولیوں کو کم کرنے، بلڈ پریشر برقرار رکھنے ، اندرونی سوزش کم کرنے میں بہت مؤثر ثابت ہوا ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے سائنس داں ڈاکٹر جیری اسمال اور ان کے ساتھیوں نے یہ تحقیق کی ہے کہ ہلدی کا اہم مرکب سرکیومن طویل عرصے تک دماغی صحت پر بہترین اثرات مرتب کرتا ہے۔علاوہ ازیں ہلدی امراضِ قلب اور جوڑوں کے درد میں بھی مفید ثابت ہوچکی ہے۔سروے کے لیے ان ماہرین نے 50 سے 80 سال تک کے افراد کو شامل کیا اور انہیں روزانہ 90 ملی گرام سرکیومن دن میں دو مرتبہ دیا گیا جبکہ بقیہ افراد کو فرضی دوا (پلے سیبو) دی گئی، سرکیومن کو بدن میں جذب کرانے کے لیے ایک سپلیمنٹ تھیرا سیورمن بھی دیا گیا، سرکیومن انہیں 18 ماہ تک کھلائی گی۔اس پورے عرصے میں ہر تین ماہ بعد ان کے تھائی رائیڈ، دل کی دھڑکن اور دیگر جسمانی افعال کا مکمل معائنہ کیا گیا، اس دوران 30 افراد کے دماغ اسکین بھی کیے گئے جس سے معلوم ہوا کہ ہلدی میں شامل جز سرکیومن دماغ کے اندر حیرت انگیز مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس کے بعد کئی ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ سرکیومن کا مسلسل استعمال ڈیڑھ سال میں یادداشت کو 28 فیصد تک بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوا۔دریں اثنا ماہرین کے مطابق ہلدی جوڑوں کا درد دور کرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں انتہائی معاون ہے اور اس کا مسلسل استعمال ہڈیوں کے بھربھرے پن کے مرض ’اوسٹیو پوروسس‘ سے محفوظ رکھتا ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Sunday, 28 January 2018
ہلدی دماغ میں جمع ہونے والے مضر پروٹین کو کم کرکے ڈپریشن کو بھی دور کرتی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment