Sunday, 28 January 2018

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش فلم کو ’’ماسٹر پیس ‘‘قرار دے چکے ہیں

https://goo.gl/w4dNxa
ممبئی(نیوزڈیسک): بالی ووڈ کی تاریخ کی متنازعہ ترین فلم ’’پدماوت‘‘نے ہندو انتہا پسندوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر دھوم مچادی۔ بے شمار تنازعات، دھمکیوں اور احتجاج کے بعد ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’پدماوت‘‘بالآخر گزشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی، اس موقعے پر ہندو راجپوتوں کی نمائندگی کا

دعویٰ کرنے والی جماعت کرنی سینا نے کل اور آج ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد مظاہرے کیے، توڑ پھوڑ کی، بسوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا، سڑکوں پر ٹائر جلائے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور فلمی شائقین کو سینما گھروں تک پہنچنے سے روکنےکی بھرپور کوشش کی لیکن اس کے باوجود دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے سینما گھر پہنچی اورفلم ریلیز کے پہلے روز اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔ ’’پدماوت‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی آگ لگادی بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ’’پدماوت‘‘ کی ریلیز سے دو روز قبل ہی ٹویٹر پر فلم کو ’’ماسٹر پیس‘‘ قرار دے دیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...