https://goo.gl/enRHty
چینی کمپنی ویوو نے دنیا کا پہلا ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ سنسر کی صلاحیت رکھنے والے موبائل فون متعارف کرادیا۔
ایکس 20 پلس نامی یہ فلیگ شپ فون بیجنگ میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا۔
خیال رہے کہ ویوو وہ کمپنی ہے جس کی ملکیت میں اوپو اور ون پلس بھی شامل ہیں اور اسے اب ڈسپلے میں نصب فنگرپرنٹ سنسر والے پہلے فون کو متعارف کرانے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔
اس فون کے لیے ویوو اور امریکی کمپنی Synaptics نے اشتراک کیا تھا اور اسکا پروٹوٹائپ رواں ماہ کے شروع میں لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران رکھا گیا تھا۔
بیزل لیس فونز کی بھرمار کے بعد ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ سنسر پر مبنی ٹیکنالوجی کی تیاری سام سنگ، ایپل، ایل جی سمیت دیگر کمپنیاں بھی کررہی ہیں مگر انہیں اب تک ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔
ایپل نے اس ناکامی کے بعد آئی فون ایکس میں فیس آئی ڈی سسٹم دے کر فنگر پرنٹ کی تصدیق کے عمل سے ہی جان چھڑا لی تھی۔
یہ 6.43 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے والا فون ہے جس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے اور 0.7 سیکنڈ میں انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عام طور پر دیگر کمپنیوں کے فونز میں فنگر پرنٹ اسکینر ہوم بٹن کے اندر یا بیک پر دیا جاتا ہے مگر یہ پہلا فون ہے جس میں یہ اسکرین کے اندر دیا گیا ہے۔
ویسے چینی کمپنی ایکس 20 پلس کے نام سے گزشتہ سال ستمبر میں بھی ایک فون پیش کرچکی ہے مگر اب اسے اپ ڈیٹ کرکے دوبارہ متعارف کرایا جارہا ہے۔
اس میں اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، فور جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج جبکہ بیک پر بارہ اور پانچ میگا پکسل کے ڈوئل کیمرہ سیٹ کے ساتھ ہے، فرنٹ پر بھی بارہ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔
یہ فون 624 ڈالرز کے عوض (لگ بھگ 70 ہزار پاکستانی روپے) میں آئندہ چند روز میں چین میں فروخت کیا جائے گا، تاہم دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Friday, 26 January 2018
چینی کمپنی نے سام سنگ اور ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment