Friday, 26 January 2018

دوسرا ٹی20؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے ہرا دیا

https://goo.gl/sdAwAJ
پاکستان نے ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 153 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 153 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور منرو نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 25 کے مجموعی اسکور پر منرو ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑی کین ولیمسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر مارٹن گپٹل بھی صرف 26 رنز بناکر 52 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اورپوری ٹیم 153 رنز پر آؤٹ ہوگئی

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور احمد شہزاد نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 94 رنز کی شراکت قائم کی تاہم احمد شہزاد 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ فخرزمان نے نصف سنچری اسکور کی اور 96 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کی قیادت کپتان سرفراز احمد اور بیٹسمین بابر اعظم نے سنبھالی، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 91 رنز کی شراکت قائم کی تاہم سرفراز احمد 187 کے مجموعی اسکور پر 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ بابر اعظم نے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور ناقابل شکست رہے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 201 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ٹور میں ابھی تک مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے، ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سیریز میں واپسی کے لیے پاکستان کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑی

فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، سرفراز احمد (کپتان/وکٹ کیپر)، عمر امین، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر ، رومان رئیس

نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل کھلاڑی

مارٹن گپتل، کولن منرو، کین ولیم سن (کپتان)، ٹوم بروس، گلین فلپس، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل سینٹنر، بین وہیلر، اش سودھی، سیٹھ رانسے، ٹرینٹ بولٹ
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...