Friday, 26 January 2018

فالج سے صحت یابی کے لیے تاش کا کھیل مفید

https://goo.gl/sMLCJn
روایتی تاش کے کھیل سے جسم کے بالائی حصے میں جو جنبش ہوتی ہے وہ سٹروک کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوا ہے
کینیڈا میں سائنسی محققین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ سنیپ جیسے تاش کے عام کھیل فالج یا سٹروک کے مریضوں کی بحالی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ایسے کھیل کھیلنے سے مریضوں کی ’موٹر سکِلز‘ میں بہتری آتی ہے۔

محققین کے مطابق جینگا، بنگو یا پھر ویئ جیسے گیمنگ کنسول پر کھیلنا بھی یکساں فائدہ پہنچاتا ہے۔

انھوں نے طبی جریدے لینسٹ نیورولوجی کو بتایا کہ ’موٹر سکِلز‘ کی بحالی کے لیے جو کام کرائے جاتے ہیں وہ اس وقت تک بےسود ہو سکتے ہیں جب تک کہ وہ زیادہ شدت کے حامل، بار بار کیے جانے والے اور ہاتھوں اور بازوؤں کوگھمانے والے نہ ہوں۔

سائنسدانوں نے اپنی یہ تحقیق یہ جاننے کے لیے کی کہ فالج کے مریضوں کی بحالی کے لیے ورچوئل گیمنگ کا جو استعمال ہو رہا ہے کیا وہ ان روایتی کھیلوں سے بہتر ہے جن میں اوپری دھڑ حرکت کرتا ہے۔

تحقیق میں 141 ایسے مریضوں کو شامل کیا گیا جو حال میں ہی فالج کا شکار ہوئے تھے اور انھیں ایک یا دونوں ہاتھوں اور بازوؤں کو حرکت دینے میں دقت کا سامنا تھا۔

سٹروک کے مریضوں کے لیے گیمنگ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے
خیال رہے کہ سٹروک اس وقت ہوتا ہے جب خون جم جانے یا بہنے کے سبب دماغ کے بعض حصوں تک نہیں پہنچ پاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں چہرے کے عضلوں کا متاثر ہونا، بات کرنے میں مشکلات آنا اور بازوؤں کا سن ہونا یا ان کا کمزور ہو جانا شامل ہے۔

تحقیق میں شامل کیے جانے والے مریضوں میں سے تقریباً نصف مریضوں کو ویئي ری ہیب ( کنسول گیمنگ کے ذریعے صحت کی بحالی کے پروگرام) کے لیے چن لیا گیا جب کہ باقیوں سے کہا گیا کہ وہ تاش جیسی روایتی تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

ان تمام مریضوں کو صحت یاب ہونے کی عام سہولیات یکساں فراہم کی جاتی رہیں اور اس کے علاوہ اضافی کام کے طور پر انھیں 15 دن تک گیمنگ یا تاش کھیلنے کے لیے ایک گھنٹے دیے گئے۔
تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ گیمنگ اور تاش کے روایتی کھیل دونوں یکساں طور پر کارگر رہے
دو ہفتے اور چار ہفتے کے اختتام پر دونوں گروپس میں موٹر سکِلز میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گيا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دونوں گروپس نے یکساں طور پر بہتری کا مظاہرہ کیا۔

بہرحال تحقیق سے یہ بات سامنے نہیں آئی کہ معمول کی نگہداشت سے مریضوں پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔

دوسری تحقیق میں کہا گيا ہے کہ مزید تھیراپی ان کے لیے مفید ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, تاش, سائنس و ٹیکنالوجی, سے, صحت, فالج, لیے, مفید, کا, کھیل, کے, یابی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...