https://goo.gl/kopcZZ
کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) فیس بک سروسز میں نمایاں اضافے کے بعد اب صارفین مزید حیران ہونے کے لیے تیار ہوجائیں کہ اس سال فیس بک ویڈیو چیٹس کی تعداد 17 ارب سے بھی تجاوز کرگئی جو سال 2016 کے مقابلے میں دگنی ہے۔فیس بک نے سال کے اختتام پر اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہاکہ چیٹ ایپ پر 17 ارب سے زائد کالز کی گئیں، اس کے بعد
فیس بک ویڈیو کال ایپ نے واٹس ایپ اور اسکائپ کو پیچھے چھوڑ دیا اور اسے 2017 میں 17 ارب سے زائد افراد نے استعمال کیا۔واضح رہے کہ ابھی مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کے اعدادوشمار ظاہر نہیں کیے اور نہ ہی ایپل نے فیس ٹائم ویڈیوز کی تعداد بتائی ہے اسی وجہ سے فیس بک کے دعوے کو دیگر پلیٹ فارم کے مقابلے پر پرکھا نہیں جاسکتا تاہم ایک سال میں فیس بک ویڈیو کی تعداد کا دگنا ہونا ایک اچھی پیش رفت ہے۔تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ فون پر غلطی سے بھی بار بار ویڈیو چیٹ بٹن دب جاتا ہے جس سے ویڈیو کال لگ جاتی ہے تاہم ان کالز کے باوجود بھی 17 ارب کا ہندسہ ایک معنی رکھتا ہے۔ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر اظہار کے دیگر طریقے بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے 500 ارب ایموجی شیئر کیے گئے جن میں خوشی، غمی اور غصے کے اظہار کرنے والے چھوٹے کارٹون نما ایموجی استعمال کیے گئے اس کے علاوہ فیس بک کے صارفین نے 18 ارب جف اور اینی میٹڈ تصاویر شیئر کی ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Saturday, 13 January 2018
فیس بک نے واٹس ایپ اور اسکائپ کو پیچھے چھوڑ دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment