Saturday, 13 January 2018

معروف پاکستانی اداکارہ کی بہن بھی شوبزانڈسٹرمیں انٹری دینے کے لیے تیار

https://goo.gl/tMULwZ
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا تو ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، تاہم اس بار وہ اپنی چھوٹی بہن کی اداکاری میں انٹری کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں نجی چینل کی رپورٹس کے مطابق وکالت کے شعبے میں خود کو منوانے کے بعد ان کی بہن شائستہ جلد ہی اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ پاکستانی سماج کی عکاسی کرنے والے ڈرامے میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں

گی۔ شائستہ کا کہنا تھا کہ برکت صدیقی کی ہدایات میں بننے والے ڈرامے ’سیپ‘ میں وہ عمران بخاری اور شہروز سبزواری کے ساتھ کام کریں گی، پروڈیوسر سیماطاہر کی جانب سے تجویز کیے جانے کے بعد وہ اس منصوبے کا حصہ بنیں۔میرا کی بہن شائستہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں ماضی میں بھی متعدد فلموں میں اداکاری کرنے کی پیشکش ہوئی، تاہم انہوں نے اداکاری کے مقابلے اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کو ترجیح دی، ’سیپ‘ کے بہترین اسکرپٹ کی وجہ سے وہ اس بار منع نہ کرسکیں۔شائستہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو زیادہ دوست نہیں بنا سکتی، جو یہ تک نہیں بتا سکتی کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔شہروز سبزواری نے شائستہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ پڑھی لکھی اور نوجوان خاتون ہیں، انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ میرا کی بہن ان کے ساتھ ڈرامہ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔شائستہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو زیادہ دوست نہیں بنا سکتی، جو یہ تک نہیں بتا سکتی کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔شہروز سبزواری نے شائستہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ پڑھی لکھی اور نوجوان خاتون ہیں، انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ میرا کی بہن ان کے ساتھ ڈرامہ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...