Wednesday, 24 January 2018

برطانیہ میں کامیاب آپریشن، بچی کا دل جسم میں منتقل

https://goo.gl/c4N5S3
برطانیہ میں ایک نومولود بچی کی کامیاب سرجری کے بعد سینے کے اوپر دھڑکنے والا دل اس کے جسم کے اندر لگا دیا گیا۔

ی گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق بچی کا دل پیدائشی طور پر اس کے جسم سے باہر تھا،

ڈاکٹرز نے نومولود بچی کے والدین کو خبردار کردیا تھا کہ اس کے بچنے کے امکانات انتہائی کم ہوں گے۔

تاہم ڈین ولکنز اور ان کی اہلیہ ناؤمی فنڈلے نے مل کر فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی وینلوپ کی زندگی کے لیے ہار نہیں مانیں گے اور اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

وینلوپ کا دل جسم کے باہر تھا جس کی کامیاب سرجری کی گئی۔
وینلوپ کی دل کی پہلی سرجری کا دورانیہ 50 منٹ تھا، جو کامیاب رہی جس کے بعد اس کے بچنے کے امکانات ایک کرشمے کی طرح بڑھ گئے اور والدین کی امیدیں بَر آئیں۔

بچی کے والد کے مطابق سرجری کے بعد وہ خود سانس لینا بھول گئے تھے لیکن جیسے ہی بچی نے پہلی مرتبہ سانس لی اور وہ روئی تو ان کی سانسیں بھی بحال ہوگئیں اور وہ بھی خوشی کے مارے رونے لگے۔ڈین کا کہنا تھا کہ 'ان کی بچی کی سانسیں واپس آنا کسی کرشمے سے کم نہیں تھا'۔

بچی کا دل جسم میں واپس لگانے کی یہ سرجری برطانیہ کی پہلی کامیاب سرجری سمجھی جارہی ہے،کیونکہ اس سے پہلے ایسے کیسز میں نومولود تین دن سے زیادہ زندہ نہیں رہ پائے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک کرشمہ ہی ہے کیونکہ سرجری کے دوران 50 سے زائد ادویات کا استعمال کیا گیا اور ساتھ ہی دل میں سانس کی نالی بھی 50 منٹ تک لگی رہی۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...