https://goo.gl/SZUc7d
لاہور(ویب ڈیسک) پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے نئے چیمپئن کا فیصلہ آج ہوگا تاہم روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔دنیائے بلائنڈ کرکٹ کا سب سے بڑا میدان ہفتے کو شارجہ میں سجے گا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل
ہوںگی۔یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم 2 بار ورلڈ کپ جیت چکی ہے جبکہ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ایک ایک بار فتح یاب ہوئیں۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ ایونٹس میں اب تک 7 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 4 اور بھارت نے 3 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ موجودہ عالمی کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیم صرف ایک بار مد مقابل ہوئیں جس میں بلیو شرٹس نے گرین شرٹس کو 7وکٹوں سے شکست دی۔ پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ کا فائنل لاہور میں شیڈول تھا لیکن بھارتی ٹیم کو اپنی حکومت سے کلیئرنس نہ ملنے پر شارجہ منتقل کر دیا گیا۔ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم نے 6 میچوں میں حصہ لے کر 5 میں کامیابی حاصل کی، گرین شرٹس نے میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش کو9 وکٹوں سے زیر کرنے کے بعد نیپال کو بھی اتنی ہی وکٹوں سے شکست دی۔آسٹریلیا کے خلاف 394 جبکہ سری لنکا کے خلاف 159 رنز کے بڑے مارجن سے فتح سمیٹی، سیمی فائنل میں آئی لینڈرز کو ایک بار پھر 156 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے جگہ پکی کی۔
Urdu Khabrain
Saturday, 20 January 2018
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مرتبہ پھر میدان لگ گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment