https://goo.gl/Ayuc8y
مقبوضہ جموں و کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کہتے ہیں بھارت فسطائیت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بھارت سرکار اقلیتیوں کو ان کے حقوق دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ہمارے جغرافیائی ، ثقافتی اور مذہبی روایات کسی بھی صورت بھارت سے مطابق نہیں رکھتے۔ کشمیر نہ پہلے بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہے۔
بھارت کے نام نہاد جمہوریت کے دعوے، سید علی گیلانی نے کھری کھری سنادیں۔ کہتے ہیں بھارت جمہوریت نہیں فسطائیت کی جانب بڑھ رہا ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ ساری دنیا جانتی ہے
بھارت میں نام نہاد جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سریندر سنگھ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت میں میں جمہوریت نہیں فاشزم ہے، جہاں اقلیتوں کو بنیادی سہولیات میسر نہ ہوں وہ جمہوریت نہیں فاشزم کا دور دورہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت کا راگ الاپنے والے اس بات کو بھول گئے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جغرافیائی ، ثقافتی اور مذہبی روایات کسی بھی صورت بھارت سے مطابق نہیں رکھتے، کشمیر نہ پہلے بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہے، کشمیریوں کی اکثریت مسلمانوں کی ہے اور پاکستان سے الحاق چاہتی ہے، بھارت ہندوتوا کا نظریہ اپنے پاس رکھے اور کشمیریوں کے حق رائے دہی کا احترام کرے، آخر میں انہوں نے دہلی میں گرفتار کشمیری تاجر بلال کاوا کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتارکرنا بھارت کی پرانی روایت ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اور, بھارت, تھا, حصہ, سید, علی, نہ, پاکستان, پہلے, کا, کشمیر, گیلانی, ہے
Monday, 22 January 2018
کشمیر نہ پہلے بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہے: سید علی گیلانی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment