https://goo.gl/7T1uNh
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر پتنگ اڑانے کی تصویر مداحوں میں خوب مقبول ہورہی ہے۔
لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے ہندو روایتی تہوار مکر سنکرنتی کے موقع پر اپنے تمام مداحوں کو مبارک باد دی۔
انہوں نے اس موقع پر اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کے سیٹ پر پتنگ بازی کا شوق بھی پورا کیا اور اس کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔
شاہ رخ نے لکھا، 'میں زیرو کے سیٹ پر پتنگ اڑا کر روایتی تہوار مکر سنکرنتی منا رہا ہوں، جو پورے ملک میں کسانوں کے لیے خوشی کا تہوار ہے'۔
واضح رہے آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'زیرو'میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رُخ خان ایک بونے شخص کا کردار ادا کر یں گے۔
شاہ رخ کی فلم 'زیرو' کو یہ نام کیسے ملا؟
فلم کی کاسٹ میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
علاوہ ازیں فلم میں کئی بالی وڈ اسٹارز بطور مہمان اداکار نظر آئیں گے، جن میں سلمان خان، دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، کاجول، عالیہ بھٹ، سری دیوی، کرشمہ کپور اور جوہی چاولہ شامل ہیں۔
فلم رواں برس 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Monday, 22 January 2018
کنگ خان کی پتنگ بازی مداحوں میں مقبول
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment