Wednesday, 3 January 2018

قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی صدر کا بیان مسترد کردیا

https://goo.gl/VTRvR2
قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان کو مسترد کردیا، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکاء نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر خان، وزیر داخلہ احسن اقبال، چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی زبیر محمود حیات، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف سہیل امان اور نیول چیف ظفر محمود عباسی بھی موجود ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کردیا، کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ٹویٹر پر جاری بیان حقائق کے منافی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی جبکہ قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستان پر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بنانے کا الزام لگایا تھا جبکہ 33 ارب ڈالر کی امداد کو بھی بے وقوفی قرار دیا تھا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
دوسری جانب وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ کو طلب کرلیا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کمیٹی کے رکن وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں امریکی صدر کے بیان اور ملکی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سفارتی و سیکیورٹی پالیسی پر تفصیلی غور کیا جائے گا جب کہ وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی طرف سے بریفنگ دی جائے گی۔
ٹرمپ کی پاکستان پر تنقید
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران اسلام آباد کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برس میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان نے ہمارے حکمرانوں کو بے وقوف سمجھا، جن دہشت گردوں کو ہم افغانستان میں ڈھونڈتے رہے پاکستان نے انہیں محفوظ پناہ گاہیں دیں اور ہماری بہت کم معاونت کی، لیکن اب مزید نہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان پر متعدد بار دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا جا چکا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے واضح پیغام دیا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر گرانے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا تھا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, امریکی, بیان, سلامتی, صدر, قومی, مسترد, نے, پاکستان, کا, کردیا, کمیٹی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...