Wednesday, 3 January 2018

2017 میں تنازاعات کا شکار ہونے والی پاکستانی شخصیات

https://goo.gl/voSiGT
’’تنازعات‘‘شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اگر یہ کہا جائے کہ شوبز انڈسٹری تنازعات کے بغیرادھوری ہے تو غلط نہ ہوگا، شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکارخود کوتنازعات سے دور رکھنے کی چاہے کتنی ہی کوشش کرلیں لیکن کچھ نہ کچھ ایسا ہو ہی جاتا ہے جس سے وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ تنازعات شہرت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہیں لہٰذا بہت سے فنکار جان بوجھ کر تنازعات میں الجھتے ہیں تاکہ ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بات کی جائے۔ رواں سال بھی پاکستان شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے فنکار تنازعات کی زد میں آئے۔

نیلم منیر:
5 Most Pakistan Criticise Actors
پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی رواں سال کی ابتدا میں ایک ویڈیو منظرعام پرآئی جس میں وہ اپنی کار میں بھارتی گانے’ماہی وے‘ پرڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو نے نیلم منیرکی مقبولیت میں یک دم اضافہ کردیا، گو کہ یہ مقبولیت منفی تھی

اور لوگ نیلم کے ڈانس کرنے کے انداز پرسخت تنقید کررہے تھے لیکن کہتے ہیں نا کہ بدنام نہ ہوں گے تو نام نہ ہوگا، نیلم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ حال ہی میں فلم ’چھپن چھپائی‘کی تشہیر کے دوران بھی لوگ نیلم سے فلم سے متعلق سوالات کرنے کے بجائے اسی ڈانس کی فرمائش کرتے رہے۔

وینا ملک اور اسد خٹک کی علیحدگی کا ڈراما:
5 Most Pakistan Criticise Actors
وینا ملک کا ذکرہواورتنازعات کانام نہ لیا جائے یہ ناممکن ہے۔ ’’اسکینڈل کوئین‘‘ اور’’تنازعات کی ملکہ‘‘ کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ ومیزبان وینا ملک اسد خٹک کے ساتھ شادی کرکے خوشگوار زندگی گزاررہی تھیں کہ رواں سال اچانک دونوں کی علیحدگی کی خبریں منظرعام پر آئیں۔ خبریں سامنے آنے کے بعد وینا بھی میڈیا پرآگئیں اور اسد سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسد کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے جب کہ اسد خٹک وینا سے علیحدگی نہیں چاہتے تھے۔ تاہم چند نامور شخصیات کی مداخلت کے بعد وینا نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیااورآج یہ جوڑا ایک بار پھر خوشگوار زندگی گزاررہا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین خوش نہیں تھے انہوں نے اس واقعے کو وینا ملک کی جانب سے سستی شہرت حاصل کرنے کا ڈراما قراردیاتھا۔

صبا قمر:
5 Most Pakistan Criticise Actors
نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر رواں سال بالی ووڈ میں فلم ’ہندی میڈیم‘کے ذریعے ڈیبیو کرنے کے باعث تو خبریں میں رہیں لیکن رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے کے بعد تنازعات کا شکار ہوگئیں۔ دراصل صبا قمر رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز میں عمدہ پرفارمنس کے باعث نامزد تھیں لیکن صبا نے یہ کہہ کر اپنا نام واپس لے لیا کہ میں نے پہلی بار اچھا کام نہیں کیا ہے بلکہ گزشتہ دس برسوں سے انڈسٹری میں کام کررہی ہوں

لیکن لوگوں کو اب اچانک احساس ہوا کہ میں نے اچھا کام کیا ہے صرف اس لیے کہ میں بالی ووڈ میں کام کرچکی ہوں۔ اپنا موقف بیان کرنے کے ساتھ انہوں نے شو کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھائے کہ آخر کس بنا پراس ایوارڈ شو میں لوگوں کو ایوارڈ دئیے جاتے ہیں۔

ساحرلودھی:
5 Most Pakistan Criticise Actors
پاکستانی اداکارومیزبان ساحر لودھی بھی رواں سال رمضان میں اس وقت تنازعے کا شکار ہوگئے جب انہوں نے رمضان شو میں شرکت کرنے والی لڑکی کو تقریر کے درمیان سے روک کر تنقید کرنی شروع کردی اور لڑکی پر خوب چلائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں بھی نامناسب گفتگو کی تھی۔ یہ معاملہ اتنا زیادہ متنازعہ ہوگیا تھا کہ پیمرا نے ساحر لودھی کو ٹرانسمیشن کے دوران معافی مانگنے کا حکم دیاتھا۔

عامر خان فریال مخدوم:
5 Most Pakistan Criticise Actors
سال 2017 کے تنازعات کی اگر بات کی جائے تو اس کا ذکر پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے بغیرادھورا ہے۔ رواں سال کا سب سے بڑا تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب فریال مخدوم نے اپنے سسرالیوں پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ان کے سسرال والوں کا رویہ درست نہیں۔

فریال کےالزامات سے تنگ آکر عامر خان نےاپنی اہلیہ سےعلیحدگی کا اعلان کردیا تاہم پورے سال سوشل میڈیا پرجاری رہنے والی جنگ کے بعد بالآخر دونوں نے اپنےاختلافات بھلاکر دوبارہ ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ماہرہ خان متنازع تصاویر:
5 Most Pakistan Criticise Actors
سال 2017 کا ایک اور تنازع اس وقت سامنے آیا جب ماہرہ خان کی مختصر لباس میں سگریٹ پیتے ہوئے چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ان تصاویر نے پاکستان اور بھارت کے میڈیامیں ہلچل مچادی جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےماہرہ خان پر مختصر لباس پہن کر غیرمرد کے ساتھ سگریٹ پینے پر سخت تنقید کی گئی،

بعد ازاں ماہرہ خان نے ان تصاویرپراپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکا اورلڑکی کا ساتھ گھومنا معمولی بات ہے تاہم انہوں نے اس واقعے سے سبق حاصل کیاہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...