Wednesday, 3 January 2018

30 کلوسے زیادہ وزن کم کرنے والے اداکار

https://goo.gl/AodvXc
ممبئی:

بالی ووڈ میں انٹری کے خواہشمند اور کردار کو بہترین انداز میں ڈھالنے کے لیے اداکار خوب محنت کرتے ہیں اور جب بات آئے وزن میں کمی کی تو یہ بالی ووڈ میں ترقی کے لیے اہم جزسمجھا جاتا ہے اس لیے ایسے بھی اداکارہیں جنہوں نے اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑنے کے لیے وزن میں حیرت انگیز طور پر 30 کلوتک کمی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

سوناکشی سنہا
weight loss actor
بالی ووڈ فلم دبنگ سے کیریرکا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کا وزن 94 تھا، کیونکہ وہ باہر کا کھانا بہت شوق سے کھاتی تھیں اور ورزش سے بہت دورتھیں، تاہم جب انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کا فیصلہ کیا تو انہوں نے سخت ڈائٹ اور ورزش کی مدد سے اپنا وزن 30 کلو کم کیا۔

سونم کپور
weight loss actor
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی بالی ووڈ میں انٹری سے قبل خاصی موٹی تھیں اور ان کا وزن 86 کلو تھا، انہوں نے بھی حیرت انگیز طور پر 35 کلو وزن میں کمی کر کے بالی ووڈ میں انٹری دی، اداکارہ اب اپنی ڈائٹ کو بہت اچھی طرح فالو کرتی ہیں۔

پرینیتی چوپڑا
weight loss actor
اداکارہ کا وزن بھی 86 کلو تھا تاہم سخت ڈائٹ اور ورزش کی مدد سے انہوں نے اپنے وزن میں 30 کلو سے زائد کمی کی۔

ارجن کپور
weight loss actor
بالی ووڈ میں اداکاری سے محظوظ کرنے والے اداکارارجن کپورکا وزن اداکاروں میں سب سے زیادہ 170 کلوتھا لیکن جب انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کی ٹھانی تو انہوں نے حیران کن طورپر68 کلووزن کم کیا۔ اداکار اپنی ڈائٹ میں پروٹین، انڈے اورابلی ہوئی یا گرلڈ چکن اورمچھلی کھاتے ہیں۔

زرین خان
weight loss actor
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان بچپن سے ہی موٹی تھیں اورفلموں میں آنے سے قبل ان کا وزن 100 کلو تھا، جس کے بعد ایک سال کے دوران انہوں نے اپنا 43 کلو وزن کم کیا۔ اداکارہ پروٹین ڈائٹ فالوکرتی ہیں اور پانی بہت زیادہ پیتی ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...