https://goo.gl/w3uQBH
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹ کے ایک رکن جوزف ووٹل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق امریکی سینیٹر جنرل جوزف ووٹل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اور امریکہ کی جانب سے معطل کی جانے والی امداد پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی سینیٹر
جوزف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال عارضی ہے۔ امریکہ صرف افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف پاکستان کے تعاون سے دہشتگردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائیاں چاہتاہے۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں امریکہ پاکستان کے خلاف کسی یکطرفہ کارروائی کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہے۔ گفتگو کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا ہے کہ پوری قوم سمجھتی ہے کہ دہائیوں کے تعاون کے بعد امریکہ نے ہمیں دھوکا دیا ہے۔آرمی چیف کا کہناہےکہ پاکستان امریکہ کو امداد بحال کرنے کا نہیں کہے گا۔ پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک واپسی ناگزیر ہے۔پاک فوج ہر رنگ نسل اور مذہب کے دہشتگردوں کو مساوی بنیادوں پر کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اپنے سٹیک ہولڈرز کی مدد اور تعاون سے دہشتگردی کے خلاف مخلصانہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Monday, 15 January 2018
کیا امریکہ پاکستان میں کوئی کارروائی کرنے والا ہے؟؟؟امریکی جنرل نے پاکستانی آرمی چیف کو فون پر اطلاع دے دی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment