https://goo.gl/SCvnfg
شادی میں خوبصورت نظر کسے پسند نہیں اور اگر شادی اپنی ہو تو ایسے میں دلہن کی پریشان دوچند ہوجاتی ہے۔شادی کی تیاری دلہا اور دلہن دونوں کے لیے بہت بڑے درد سر سے کم نہیں ہوتی مگر لڑکیوں پر اچھا نظر آنے کا تناؤ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کا موازنہ ماضی کی دلہنوں (رشتے داروں) سے کیا جاتا ہے۔اور پھر شادی کی تیاریاں کئی ماہ پہلے
شروع ہوجاتی ہیں اور اس ہنگامے میں لڑکیاں اکثر اپنا خیال رکھنے کو ہی فراموش کردیتی ہیں۔اس وقت پاکستان میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے اور صاف ظاہر ہے کہ دلہنیں اس تقریب میں خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں۔تو ان چند سادہ اصولوں کو اپنا کر آپ اپنی اس خواہش کو پوری کرسکتی ہیں۔جلد کی نمی کا خیال رکھنا مت بھولیںسردیاں جلد کے لیے کچھ زیادہ اچھی نہیں ہوتیں، سرد موسم اور خشک ہوا یا ہوا میں کم نمی، جلد کو خشک اور بے جان کرنے والے عناصر ہیں۔اگر آپ خشک جلد کا آسانی سے شکار ہوجاتی ہیں تو اپنی جلد کے مطابق اچھے موئسچرائزر کا انتخاب کریں، اس کے علاوہ گھر میں بھی ایسے جلد کو نمی دینے والے ماسک تیار کیے جاسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے شہد، دہی، زیتون ، بادام کا تیل، کیلے اور ایلو ویرا سے ماسک تیار کرکے جلد کو نرم و ملائم اور ہموار رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔ سونے سے پہلے میک اپ اتارنا کبھی مت بھولیں اور ہائیڈریٹ کریم لگائیں جس سے جلد کو غذائیت ملتی ہے۔مناسب مقدار میں پانی اور صحت بخش غذا کا استعمالصحت مند رہنے، جلد کو جگمگانے کے لیے مناسب مقدار میں پانی پینا بہت ضروری ہے کیونکہ جسم ہائیڈریٹ ہوگا تو وہ زہریلے مواد کو خارج کردے گا، جو جلد کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اسی طرح صحت بخش غذا کا استعمال بھی بہت ضروری ہے۔خوبصورت مسکراہٹ کے لیےسردیوں میں ہونٹ جلد پھٹ جاتے ہیں، اس سے بچنے کے لیے ہونٹ کو گیلا کرکے ان پر انگلیوں سے نرمی سے مساج کریں، اس کے بعد لپ بام یا کریم کا استعمال کرنا فائدہ مند ہوتا ہے۔مناسب نیندنیند اپنے اپنی جلد کو دینے والے بہترین انعامات میں سے ایک ہے، نیند کے دوران ہمارا جسم اپنے اندرونی نظام کی مرمت کرتا ہے جس میں جلد بھی شامل ہے، گہری سانسیں لینا اور مراقبہ وغیرہ بھی اس کے لیے فائدہ مند ہے۔ نیند کی کمی آنکھوں کے گرد گہرے حلقوں کا باعث بھی بنتی ہے جو دلہن کے چہرے پر کسی طور پر اچھے نہیں لگتے۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, بھولیں, سے, شادی, قبل, لڑکیاں, کام, کرنانہ, یہ
Monday, 15 January 2018
شادی سے قبل لڑکیاں یہ کام کرنانہ بھولیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment