https://goo.gl/F7pAxs
ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اختلاف رائے کا شکار ، امریکا کی تمام تر کوششوں کے باوجود اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
ایران میں جاری مظاہروں پر اراکین اختلاف رائے کا شکار ہوگئے،روس کی جانب سے معاملہ سلامتی کونسل لانے پر امریکا پر شدید تنقید، کہا ایران میں ہونے والے مظاہرے سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ نہیں۔
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ دنیا ایران معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ فرانس کا کہنا ہے کہ ایرانی معاملات پر تشویش ضرور ہے مگر اس سے عالمی امن کو خطرہ نہیں۔
برطانوی مندوب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے جائز سیکیورٹی مفادات کا حصول اکثر ایسے انداز میں کیا گیا جس سے عدم استحکام پیدا ہوا اور دیگر ممالک کوخطرہ ہوا، دہشت گردی کو مدد ملی اور خود ایرانی معیشت کو نقصان ہوا۔
سلامتی کونسل کے کسی بھی رکن نے امریکا کے علاوہ ایران کی مخالفت نہیں کی جس کی وجہ سے امریکا کو بدترین پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔
The UNSC rebuffed the US' naked attempt to hijack its mandate. Majority emphasized the need to fully implement the JCPOA and to refrain from interfering in internal affairs of others. Another FP blunder for the Trump administration. Iran's statement: https://t.co/QsbihBW69V
— Javad Zarif (@JZarif) January 5, 2018
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
No comments:
Post a Comment