Sunday, 7 January 2018

ہمیشہ خوش رہنے والی خواتین کے کچھ راز

https://goo.gl/8XBj6e
خواتین کو بہت سے مسئلے درپیش ہوتے ہیں۔ خاص طور پر اگر وہ ورکنگ وومین ہیں تو انہیں گھر اور باہر دونوں سے نمٹنا ہوگا۔

زندگی کتنی ہی مصروف کیوں نہ ہو اپنے لیے وقت نکالنا پڑتا ہے۔ کچھ خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو اتنی مصروف زندگی میں بھی اپنا خیال رکھتی ہیں اور خوش رہتی ہیں۔ آئیے آپ بھی ان کے کچھ راز جانیئے کہ وہ کیسے فٹ اور خوش رہتی ہیں۔


w1

صبح اٹھ کر ورزش کریں، مراقبہ کریں اور ایک بھرپور ناشتہ کریں۔ اگر آپ کی صبح کا آغاز اچھا ہوگا تو سارا دن اچھا گزرے گا۔


w2

جنک فوڈ آپ کو بلڈ پریشر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ جنک فوڈ توانائی میں اضافہ نہیں کرتا بلکہ جسم کو سست کردیتا ہے۔ ایک بھرپور دن گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ پروٹین، سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل غذا اپنائیں۔


w3

اگر آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کر رہی ہیں تو اس کا فوری حل پانی ہے۔ دماغ کی تھکن بعض دفعہ ڈی ہائیڈریشن کا نتیجہ ہوتی ہے لہٰذا کثیر مقدار میں پانی پیئیں۔


w7

خوش باش لوگ اپنے جسم کی سنتے ہیں۔ جب ان کا جسم کھانے سے منع کرے تو وہ مزید نہیں کھاتے۔ جب ان کے جسم کو ریلیکس کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ یوگا کلاس لیتے ہیں۔

اگر آپ اپنے جسم کی سنیں تو وہ بہت کچھ کہتا ہے جسے سننے کی ضرورت ہے۔




فیشن اور شاپنگ پر خرچ کرنے کے بجائے اپنی صحت اور فٹنس پر خرچ کریں۔ یہ آپ کو آخر عمر تک فائدہ دے گی۔


w6

زندگی میں موجود نعمتوں کو گنیں اور شکر گزار بنیں۔ اپنے سے کمتر لوگوں کو دیکھیں اور سوچیں کہ ان کے پاس وہ کچھ نہیں جو آپ کے پاس ہے۔ یہ آپ کے اندر شکر گزاری پیدا کرے گی۔



مسئلے مسائل زندگی کا حصہ ہیں۔ ان کی وجہ سے مسکرانا مت چھوڑیں۔ ہنسنا مسکرانا دماغ کو سکون پہنچاتا اور زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کی قوت پیدا کرتا ہے۔ اسے پڑھنے کے بعد کیا آپ کا شمار بھی ایسی ہی خواتین میں ہوگا جو ہمیشہ خوش رہتی ہیں؟
Urdu Khabrain
Pakistan Women News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Women News, Women Khabrain, Women News, Women Urdu News, خواتین, خوش, راز, رہنے, والی, کچھ, کے, ہمیشہ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...