https://goo.gl/uiL2Es
پٹنہ (ویب ڈیسک)کہاجاتاہے کہ پیار اندھا ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست بہار میں ہوا جہاں دیور اپنی ہی بھابھی پر فدا ہوگیا لیکن یہ انکشاف ہوتے ہی شوہر نے اپنی اہلیہ اور اپنے بھائی کی شادی کرادی۔یہ واقعہ پڑوسی ملک بھارت کی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی ہی بیگم کی شادی بھائی سے کروائی ، صرف یہی نہیں بلکہ اپنی دو سالہ بیٹی بھی نئے نویلے جوڑے کے حوالے کردی اور سب کو الوداع کرکے گاؤں چھوڑ کر نامعلوم مقام پر چلاگیا۔گلف نیوز کے مطابق پٹنہ سے اڑھائی سوکلومیٹردور شمال میں ضلع بھگل پور کے گھوگھا گاؤں میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے ، پریانکا اور30سالہ پون گوسوامی کی شادی چارسال قبل ہوئی تھی اور جوڑا ہنسی خوشی زندگی گزارتارہا اور ایک بچی بھی ہوئی تاہم دونوں کی زندگی میں دوسال بعد اس وقت حیران کن موڑ آیا جب پریانکا نے محسوس کیا کہ وہ پون کے چھوٹے بھائی سجن کیساتھ پیار کرتی ہے اور پرانی روایات کے برعکس دونوں نے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی ۔اس پر پہلے پہل تو خاندان نے مزاحمت دکھائی لیکن پھر پون دونوں کی شادی پر راضی ہوگیا اور پریانکا کوطلاق دے کر اپنے بھائی کی شادی کا اہتمام کردیا۔ دونوں کی شادی مقامی مندر میں ہوئی جس میں مقامی آبادی کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور مندر انتظامیہ نے جوڑے کو شادی سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ گلف نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پون نے کہاکہ ’میں ان کی خوشیاں برباد نہیں کرناچاہتا، اسی وجہ سے میں نے ان کی شادی کرانے کا فیصلہ کیا، مجھے خوشی ہے کہ میری اہلیہ اب میرے چھوٹے بھائی کیساتھ خوش ہے“۔پون نے اپنی بیٹی بھی جوڑے کے سپرد کی اور ہدایت کی کہ اس کی غیرموجودگی میں بچی کا خیال رکھیں اور اس کے ساتھ ہی گاؤں چھوڑ گیا۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 17 January 2018
دیوربھابھی کاعشق رنگ لے آیا،بھائی نے چھوٹے بھا ئی کی شادی اپنی بیوی سے کرادی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment