https://goo.gl/9bpZpU
پیار اور توجہ کی طلب ہر انسان میں پائی جاتی ہے کیونکہ یہ ہماری فطرت کا حصہ ہے لیکن اگر یہ طلب حد سے بڑھ جائے تو باہمی تعلق کیلئے زہر قاتل ثابت ہوسکتی ہے۔ فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میںکچھ ایسے ہی دلچسپ انکشافات سامنے آئے ہیں جو ایک جانب تو کچھ عام پائے جانے والے نظریات کی تصدیق کرتے ہیں تو دوسری جانب عورت ومرد کے تعلقات کے کچھ حیرت انگیز پہلوؤں سے پردہ بھی اٹھاتے ہیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں 157 جوڑوں کے باہمی تعلقات کا مطالعہ کیا گیا اور یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ فریقین میں مدد اور توجہ کی طلب ان کے باہمی تعلق پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جن جوڑوں میں خاتون، مرد کی نسبت زیادہ توجہ کی طلبگار ہو۔اور گاہے بگاہے اس سے جذباتی مدد اور دلاسے کی امید لگائے رکھے، ان کا باہمی تعلق زیادہ دیرپا ثابت نہیں ہوتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مرد عموماً ایسی خواتین سے بہت جلد بیزار ہوجاتے ہیں جنہیں ہر وقت توجہ اور جذباتی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسری جانب یہ حیرت انگیز انکشاف بھی ہوا ہے کہ مرد اگر جذباتی سہارے اور توجہ کے زیادہ طلبگار ہوں تو خواتین نہ صرف کافی حد تک انہیں برداشت کرتی ہیں بلکہ عموماً انہیں زیادہ توجہ دینے بھی لگتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فرق کی وجہ غالباً یہ ہے کہ خواتین فطری طور پر دوسروں کی دیکھ بھال اور انہیں توجہ دینے کا رویہ رکھتی ہیں۔ جب وہ خود ہی جذباتی سہارے اور دیکھ بھال کی غیر معمولی تمنا کرنے لگیں تو مردوں کی جانب سے مثبت ردعمل نہیں ملتا۔
تحقیق کی سربراہی کرنے والی سائنسدان ایشلی کارٹر نے نتائج کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مختصراًہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ مردوں کو جذباتی سہارے کی ضرورت پڑےتو عورتیں ان کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہیں لیکن اگر عورت جذباتی سہارے کی فرمائش کرنے لگے تو مرد عموماً بہت برا محسوس کرتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 17 January 2018
شوہر کیسی بیویوں سے جلد بیزار ہو جاتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment