Tuesday, 9 January 2018

بوڑھی خواتین کو جوان بنانے والا حیرت انگیز میک اپ آرٹسٹ

https://goo.gl/95AUn3
اس میک اپ نے دنیا کو حیران کردیا ہے،میک اپ سے پہلے اور بعد کی تصاویر پوری دنیا میں دیکھی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

ماسکو: خواتین اپنی عمر سے کم دکھائی دینے کے لیے بہت سے جتن کرتی ہیں جن میں سے ایک میک اپ بھی ہے جو بڑی حد تک انہیں جوان اور پرکشش نظر آنے میں مدد فراہم کرتا ہے تاہم اب میک اپ کے ماہر نے عمر رسیدہ خواتین کو ان کی عمر سے نصف دکھانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور وہ اس میں حیرت انگیز طور پر کامیاب بھی رہے ہیں۔

آذربائیجان کے 32 سالہ انر اگاکی شیف 80 سالہ خاتون کو 40 سال کا دکھانے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتے ہیں میک اپ کے بعد جب خواتین خود کو آئینے میں دیکھتی ہیں تو انہیں یقین نہیں آتا کہ یہ ان کا اپنا چہرہ ہے۔

انر ایک بڑے میک اپ اسٹوڈیو کے مالک ہیں جو اپنے صارفین کو خوب سے خوب تر بنانے کی کوشش کرتا رہتا ہے تاہم وہ ایک کام کے زیادہ ماہر ہیں یعنی بوڑھی خواتین کو جوان بناسکتے ہیں۔ آنکھوں کے گرد حلقے، جھریاں اور عمر رسیدگی کے نشانات مٹانے میں انہیں خاص امتیاز حاصل ہے اس طرح وہ بوڑھی خواتین کو خوبرو اور جوان بنا رہے ہیں۔

ذیل میں انر اگاکی شیف کے چند بہترین میک اپ آپ کے لیے پیش کیے جارہے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد آپ بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں گے  ہمیں یہ ضرور بتائیے کہ آپ کو کس خاتون کا میک اپ سب سے اچھا لگا؟


Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, ارٹسٹ, انگیز, اپ, ایکسپریس, بنانے, بوڑھی, جوان, حیرت, خواتین, عجیب و غریب, میک, والا, کو

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...