https://goo.gl/sYBRnN
زینب قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے اور مقتولہ کی ایک مشتبہ شخص کے ساتھ نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش 9 جنوری کو کچرا کنڈی سے ملی۔
زینب کے قتل سے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس سے 2 افراد پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اب تک زینب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے تاہم اس حوالے سے ایک نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ جیونیوز کے مطابق مقتولہ زینب کی ایک نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جو تحقیقاتی اداروں نے حاصل کرلی اور اسے فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زینب شلوار قمیض اور کوٹ میں ملبوس ایک شخص کی طرف بھاگ رہی ہے جو اسے اپنی طرف بلا رہا ہے۔ جب کہ اس سے قبل بھی سامنے آنے والی فوٹیج میں ایک شخص کو مشکوک انداز میں علاقے میں گھومتے دیکھا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے، دیکھا جارہا ہےکہ کوئی شخص علاقے سے غائب تو نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے وقت سے اگر کوئی شخص اس علاقے سے غائب ہے تو اسے ڈھونڈنے کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بھی زینب کے قتل کا نوٹس لے رکھا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اگئی, زینب, ساتھ, سامنے, سی, شخص, فوٹیج, قصور, مشتبہ, نئی, واقعہ, وی, ٹی, پاکستان, کی, کے
Friday, 19 January 2018
قصور واقعہ: زینب کی مشتبہ شخص کے ساتھ نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment