https://goo.gl/b1Aukj
نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کی ’بہادری‘ کی حقیقت تو ساری دنیا جانتی ہے لیکن اس فوج کے جوانوں کی اخلاقی تربیت کا معیار کیا ہے، اس کا اندازہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آنے والے شرمناک واقعے سے بخوبی کیا جا سکتا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق الور گاﺅں میں ایک شخص نے ایک ادھیڑ عمر مقامی خاتون کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر اسے پورے گاﺅں کا چکر لگوایا۔ جب اس افسوسناک واقعے کی پولیس کو خبرہوئی تو اس بدقماش آدمی کے بارے میں تحقیقات شروع ہوئیں۔ یہ جان کر پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے کہ بدقسمت خاتون کی سرعام بے حرمتی کرنے والا شیطان صفت ملزم شیونندا سوامی بھارتی فوج کا اہلکار ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ادھیڑ عمر خاتون اس کی بیوی کے بارے میں افواہیں پھیلا رہی تھی جس پر اسے سزا دینے کے لئے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر گاﺅں میں چکر لگوایا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 354, 355 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ ملزم کو گرفتار کب کیا جائے گا۔ کچھ بعید نہیں کہ ملزم کی گرفتاری کبھی ممکن ہی نا ہو پائے۔ بھارت جیسا ملک، جہاں سڑکوں پر خواتین کی عصمت دری کرنے والے عام غنڈوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، وہاں ایک فوجی اہلکار کسی مجبور عورت کی عزت کو مذاق بنا ڈالے تو کوئی کیوں پوچھے گا۔
Urdu Khabrain
Friday, 19 January 2018
بھارتی فوج کا سپاہی، اس کی بیوی، اجنبی لڑکی اور گلے میں جوتیوں کا ہار۔۔۔ ایسی شرمناک ترین خبر آگئی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment