https://goo.gl/GbK3Dz
لندن(نیوز ڈیسک) مشہور امریکی فٹبالر ایشلی کول کی حاملہ بیوی شیرن کانو لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ کے باہر سرعام ایسا کام کرتی پکڑی گئی ہیں کہ انٹرنیٹ صارفین ان کی غیرذمہ داری پر سخت سیخ پا ہو گئے ہیں اور ہر کوئی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔
دی مرر کے مطابق ایشلی اور شیرن برطانیہ سے امریکا واپسی کے لئے ائرپورٹ پہنچے تھے جہاں کسی فوٹوگرافر نے ان کی تصویر بنا لی۔ اس تصویر میں حاملہ شیرن کو دیکھا جا سکتا ہے جو بے فکری سے سگریٹ کا کش لگا رہی ہیں۔ ان کے چہرے کے اطمینان سے ظاہر ہے کہ انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ وہ حاملہ ہیں اور اس حالت میں سگریٹ نوشی ان کے بچے کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین اس بات پر حیران ہیں کہ شیرن، جو کہ اٹلی سے تعلق رکھتی ہیں اور مشہور ماڈل بھی ہیں، اپنے ہونے والے بچے کے متعلق ایسی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔
ایک خاتون نے شیرن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ”بیچارے بچے کا کیا قصور ہے؟ وہ بے بس ہے اور آپ جانتے بوجھتے ہوئے سگریٹ کا زہر اس تک پہنچا رہی ہیں۔ کیسی افسوسناک بات ہے!“ اسی طرح ایک اور صاحب کا کہنا تھا ”حاملہ حالت میں سگریٹ کے کش لگانا صرف آپ کے لئے ہی نہیں آپ کے بچے کے لئے بھی بے حد خطرناک ہے۔ یہ منظر دیکھ کر افسوس ہوا۔“
Urdu Khabrain
Friday, 19 January 2018
معروف فٹبالر کی حاملہ بیگم کی ایسا شرمناک کام کرتے تصویر منظر عام پر آگئی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، لوگ پے در پے حملے کرنے لگے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment