https://goo.gl/zDFHWT
ہری پور:سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدلیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند افراد نے مجھےاقامے پر گھربھیج دیا، لاڈلے نے ہمیشہ گالیوں کی سیاست کی ہے،عوام کوپتا ہے کہ عمران خان کتنے صادق اورامین ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ہری پور کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سارے لٹیرےایک جگہ جمع ہوگئے تھے، لاہورمیں جلسہ کرنے والوں کے اصول اور سیاست کہاں گئی، لاہورمیں کرسیاں خالی تھیں، یہاں ایک بھی کرسی خالی نہیں۔
انھوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہری پورکےعوام کی محبت کبھی نہیں بھولے گا، زندگی بھر آپ کی خدمت کرتا رہے گا، وزیراعظم شاہد خاقان سے کہا ہے، ہزارہ موٹروے کا افتتاح آپ کو کرنا ہے۔
انھوں نے اپنے حریفوں سے سوال کیا کہ خیبرپختون خواحکومت نے اب تک کیا کیا، صوبےمیں تمہاری حکومت ہے اور موٹروے نوازشریف بنارہا ہے۔ دل دکھی ہے، جذبے سےخدمت کررہا تھا، کچھ لوگوں نے صلہ اچھا نہیں دیا۔
انھوں نے کہا کہ کنٹینرپرکھڑے ہوکرلوگوں کو گالیاں دیں، جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں دیں، اللہ نےچاہا تو تم خودجیل جاؤ گے، وہ وقت دورنہیں ہے، ان ججزکوسلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نےعمران کوصادق اورامین قراردیا۔
نوازشریف نے ہری پورجلسےمیں گھراسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے پاس گھرنہیں، ان کوچھت دینا اپنے ذمے لوں گا، ہم نےدھرنوں کے باوجود اتنے ترقیاتی کام کیے، انہوں نے اسکول بنانےکے بجائے بند کر دیے ہیں، مجھے 200 درخت بتادو کہاں لگائےہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, امین, اور, اہم ترین, خان, شریف, صادق, عمران, عوام, نواز, کتنے, کوپتا, کہ, ہیں, ہے
Saturday, 20 January 2018
عوام کوپتا ہے کہ عمران خان کتنے صادق اور امین ہیں: نواز شریف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment