https://goo.gl/S63Uxj
نسوار ایک تمباکو ہوتا ہے ، جس میں بد بو ہوتی ہے ، اس لیے اس کو لے کر مسجد میں آنا مکروہ ہے اور اُس کو جیب میں رکھ کر نماز پڑھنے سے نماز میں بھی کسی درجہ کراہت آجاتی ہے ؛ اس لیے کہ جب بد بو دارکسی حلال اور پاک چیز کو کھا کر مسجد میں آنے سے منع کیا گیا ہے ، تو ایسی چیز جو بد بو دار ہو اور فی نفسہ اُس کا استعمال مکروہ ہو، اُس کو لے
کر مسجد میں آنا اور جیب میں رکھ کر نماز پڑھنا بدرجہ اولی ممنوع ہوگا؛ البتہ نماز بہر حال اداء ہوجائے گی۔ احادیث میں اِس کی بہت تاکید آئی ہے کہ مساجد میں بد بو دار چیز کھا کر نہ آیا جائے ، اگرچہ وہ حلال ہو،ایک حدیث میں ہے ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ: اَنَّ النَّبِیَّ قَالَ فِی غَزْوَة خَیْبَرَ مَنْ اَکَلَ مِنْ ہٰذِہِ الشَّجَرَة یَعْنِی الثُّومَ فَلَا یَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا.(بخاری ، رقم :۸۱۵) یعنی :نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دوران فرمایا کہ جو اس درخت یعنی لہسن سے کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے ۔صحیح مسلم کی روایت میں یہ اضافہ ہے :حَتَّی یَذْہَبَ رِیحُہَا یَعْنِی الثُّومَ.( مسلم ، رقم : ۵۶۱)جب تک اس کے منہ سے بدبو نہ چلی جائے ، ایک اور حدیث میں ہے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیاز کھانے سے منع فرمایا، ہم نے ضرورت سے مغلوب ہو کر انہیں کھا لیا تو حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو ان بدبودار درختوں سے کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے ؛ کیونکہ فرشتوں کو بھی ان چیزوں سے تکلیف ہوتی ہے جن سے انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, امو, اپ, اگر, ایک, تحریر, تو, جائے, جو, جیب, د, ز, سبق, مو, میں, نما, چیز, کی, کیا, گی, ہو, یہ
Friday, 12 January 2018
کیا اگر آپ کی جیب میں یہ ایک چیز مو جو د ہو تو آپ کی نما ز ہو جائے گی ؟ سبق آمو ز تحریر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment