https://goo.gl/XDJUXu
پاکستان کے بغیر القاعدہ کو شکست دینا ناممکن ہے، پاکستان پر کوئی الزام نہیں لگاسکتا،، پاکستان نے اپنے حصے کا کام کیا اور سو فیصد نتائج دیئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ایک بار پھر واضح کر دیا،میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں پاکستان میں امن قائم کیا اب افغانستان میں قیام امن ضروری ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں قیام پاکستان سے لے کر اب تک مختلف چیلنجز کا سامنا رہا، دہشت گردی کے خلاف مشکل جنگ لڑی،، پاکستانیوں نے ثابت کیا ہم پرعزم قوم ہیں، پاکستان کا مستقبل امن اور ترقی ہے،اب پاکستان امن کی طرف جارہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف تمام آپریشن مختلف تھے لیکن پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہم پرعزم قوم ہیں، پاکستان نے اس جنگ میں 100 فیصد نتائج دیے۔ اپنے ایک بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر قرار دیا،، کہتے ہیں ضرب عضب شروع کرکے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا، پاکستان میں امن قائم کرلیا،افغانستان میں ہونا ضروری ہے۔
ترجمان پاک فوج نے ملک میں قیام امن سے متعلق حکمت عملی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن سے قبل اے سی پی بلائی گئی، سوات میں دہشت گردوں کے زیادہ ٹھکانے شہروں کے اندر تھے ایساف کے ساتھ ہماری بہت اچھی کوآرڈینیشن تھی۔ پاکستان میں امن تباہ کرنے کے پیچھے کارفرما قوتوں کا زکر کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج بولے بھارت پاکستان کیخلاف اب بھی سرگرم ہے، پاکستان کو غیرمستحکم کرنے میں بھارت کاکردار ہے۔ انہوں نے امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے کہا کہ اس معاملے پر اتفاق رائے سے جواب دیا گیا، امریکا کو افغانستان میں شکست کا ذمہ دارپاکستان کو نہیں ٹھہرانا چاہیے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آئی, آر, اب, افغانستان, امن, ایس, جی, ضروری, قائم, قیام, میں, پاکستان, پی, ڈی, کیا, ہے
No comments:
Post a Comment