Monday, 15 January 2018

سعودی عرب کا خواتین کو محرم کے بغیر ویزا دینے کا اعلان

https://goo.gl/4fsp2y

سعودی حکومت نے خواتین کو سیاحت کے لیے بغیر محرم کے ویزا دینے کا اعلان کردیا۔


ڈائریکٹر جنرل کمیشن لائسنس ڈپارٹمنٹ عمر المبارک کے مطابق خواتین سیاحتی ویزے پر تنہا بھی سعودی عرب آسکیں گی اس کے لیے ان کے ساتھ خاندان کے کسی فرد یا محرم کا ہونا ضروری نہیں تاہم 25 سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم ہونا لازم ہوگا۔ عرب حکام کے مطابق سیاحتی ویزے کی میعاد 30 دن ہوگی اور 25 سال یا اس سے بڑی عمر کی خاتون اکیلے سعودی عرب آنے کی مجاز ہوگی۔ اہل خانہ کے ہمراہ سیاحتی ویزے پر آنے والے ہر فرد کا الگ الگ ویزا ہوگا اور ایک ویزا ایک ہی شخص کے لیے ہوگا۔


عمر المبارک کا کہنا ہےکہ سیاحتی ویزے کے حوالے سے قوانین مرتب کیے جارہے ہیں جو حکامِ بالا سے منظوری کے بعد سامنے لائے جائیں گے جب کہ ویزے سے متعلق الیکٹرانک سسٹم اور دیگر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جنہیں حتمی شکل دی جارہی ہے۔ امکان یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں سال مارچ میں سیاحتی ویزے کا اجزا شروع ہوجائے گا جس کے لیے مخصوص ٹریول ایجنسیوں کو پہلے سے ہی لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...