https://goo.gl/Jfbcjv
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ کی کمر میں درد رہتا ہے تو یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کیونکہ حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کی کمر میں درد رہتا ہے وہ جلد مرجاتے ہیں۔ European Journal of Painمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کمر میں مسلسل درد کی شکایت کرنے والے افراد کی موت جلد واقع ہوسکتی ہے۔
سائنسدانوں نے 4,390جڑواں افراد کا مطالعہ کیا جن کی عمریں 70سال سے زائد تھیں۔ یہ بات مشاہدے میں آئی کہ جن لوگوں کی کمر میں درد تھا ان کی موت کے امکانات دیگر افراد سے 13فیصد زیادہ تھے۔ یونیورسٹی آف سڈنی کے تحقیق کار پاؤلو فریراکا کہنا ہے کہ جڑواں افراد پر تحقیق کی وجہ سے اس بات کو رد کرنے میں مدد ملی کہ جلد موت جنیاتی طور پر ہوئی تھی۔”جڑواں کے جینز یکساں ہوتے ہیں لہذا اس بات کا امکان بھی ختم ہوگیا کہ موت جنیاتی وجوہات سے ہوئی۔“ اس کا کہنا تھا کہ کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ کمر کا درد زیادہ خطرناک نہیں ہوتا لیکن ایسے لوگوں کو بتانا چاہوں گا کہ اس کی وجہ سے جلد موت واقع ہوسکتی ہے۔ گو کہ ماہرین جلد موت اور کمر کے درد کے درمیان تعلق کو واضح نہیں کرسکے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اعدادوشمار میں یہ بات ہوش اڑانے کے لئے کافی ہے کہ اس کی وجہ سے جلد موت ہوسکتی ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Tuesday, 16 January 2018
جسم کے اس حصے کا درد اصل میں آپ کی موت کی طرف اشارہ ہے ۔۔ تمام خواتین و حضرات خبردار ہو جائیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment