Tuesday, 16 January 2018

سری لنکا نے انجلیو میتھیوز کو دوبارہ ٹی 20 کا کپتان مقرر کر دیا

https://goo.gl/fhg9uF
کولمبو (نیوز ڈیسک) زمبابوے کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد تمام فارمیٹس میں کپتانی سے مستعفی ہونے والے انجیلو میتھیوز کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے دوبارہ کپتان کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجیلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت مکمل کرنے کے بعد واپسی پر کرکٹ بورڈ کے صدر نے انہیں دوبارہ کپتانی سنبھالنے کو کہا

جس پر کچھ وقت سوچنے کے بعد دوبارہ ذمہ داری لینے کی حامی بھری۔ میتھیوز کا مزید کہنا تھا کہ جب ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیا تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ دوبارہ کپتان بنوں گا تاہم سلیکٹرز کے بے حد اصرار اور چند وجوہات کی بنا پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ انجیلو میتھیوز نے 6 ماہ قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم اس کے بعد سلیکٹرز کی جانب سے کئی تجربات کے بعد دوبارہ انہیں کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...