Monday, 8 January 2018

آج دستر خوان کی رونق چکن ریشمی کباب سے دوبالا کردیں

https://goo.gl/QmfYQa
آج اپنے دسترخوان کی رونق کچھ مختلف کھانوں سے بڑھائیں اور چکن ریشمی کباب بنا کر اپنے اہل خانہ کا دل جیت لیں۔

چکن قیمہ: آدھا کلو

لہسن ادرک پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

پیاز: 1 عدد

کالی مرچ کٹی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ

ہری الائچی: ایک تہائی چائے کا چمچ

سفید زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

کالا زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

دار چینی پاؤڈر: 1 تہائی چائے کا چمچ

سفید میرچ پاؤڈر: 1 تہائی چائے کا چمچ

کریم: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

دہی: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

بیکنگ پاؤڈر: 1 چٹکی

ہری مرچ: 5 سے 6 عدد

تیل: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

نمک: حسب ذائقہ


ایک چوپر میں تیل کے علاوہ باقی تمام اجزا کو اچھی طرح پیس لیں۔ اب ہاتھوں کو تیل کی مدد سے گریس کر کے قیمہ کے بالز بنائیں اور اسکیور یا راڈ پر لگا کر کباب کی شکل دے دیں۔ اب اسے کوئلوں پر پکائیں، بیک کرلیں یا فرائی کرکے کوئلوں کا دھواں دے سکتے ہیں۔ جب کباب تیار ہوجائیں تو سرونگ پلیٹر پر رکھ کر سبزیوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔
Urdu Khabrain
Cooking Khabrain, Cooking News, Cooking Urdu News, Pakistan Cooking News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Cooking News, اج, خوان, دستر, دوبالا, رونق, ریشمی, سے, فوڈ, چکن, کباب, کردیں, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...